• اکتوبر 20, 2020

مسائل نعروں سے نہیں، عملی اقدامات سے حل ہوتے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

قلعہ سیف اللہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں وسائل کا درست استعمال ہوتا تو آج صوبے کی صورتحال بہت بہتر ہوتی، قبول کرنا ہوگا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے سب ذمہ داری ہیں، مسائل صرف نعروں سے نہیں، عملی اقدامات سے حل ہوتے ہیں، کوشش ہے عملی طور پر ترقیاتی کام کر کے دکھائیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز ہے، بلوچستان میں پہلی مرتبہ ان جگہوں پر کام کر رہے ہیں جہاں ماضی میں کبھی کام نہیں ہوا، ان سڑکوں سے تجارت کرنیوالوں کو آسانی ہوگی، بارڈر پر چھوٹی چھوٹی آبادیاں حکومت بنا کر دے رہی ہے، سرحدی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بھی سالانہ پروگرام میں شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان ذمہ دار ریاست ہے، نہیں چاہتے خطے میں کشیدگی ہو: معید یوسف

Read Next

آمنہ الیاس نے داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے