• جولائی 31, 2021

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام  تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں خطے کی خوشحالی کےلیے آگے بڑھناہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔۔ خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ خطے میں امن  ہوگا تومعیشت  مضبوط ہوگی اور تمام ممالک  امن سے رہ سکیں گے۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن  اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے  لیے تعاون فراہم  کررہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خطے میں امن ہوگا تومعیشت  مضبوط ہوگی اور تمام ممالک  امن سے رہ سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسا نی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غریب کا ہوگا اب اپنا گھر،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھروں اور فلیٹس کی تقسیم

Read Next

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی انڈا کلب میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے