• نومبر 29, 2020

مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی،کیپٹن(ر) محمد صفدر ضمانت پر رہا

کراچی: عدالت نے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ضمانت کر رہا کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ وقت ختم ہونے کے باعت عدالت نے کیپٹن صفدر کے وکلاء کو مچلکوں کی جگہ ایک لاکھ روپے نقد جمع کرانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے مدعی وقاص کا موبائل قبضے میں لینے اور فرانزک کرانے کا بھی حکم دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دنوں ایک ساتھ ہی کراچی سے لاہور روانہ ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صفدر کیخلاف درخواست دینے والا شخص خود دہشتگردی کی عدالت کا مفرور ہے،مریم نواز

Read Next

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایما پر ہوا،وزیر اطلاعات سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے