• نومبر 24, 2020

مریم نواز کے کمرے پر دھاوا،مسلم لیگ ن کا آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مریم نواز کے کمرے پر دھاوا بولنے کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کیساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ آرمی چیف سے درخواست کرتی ہوں کہ اس انکوائری میں مریم نواز کے کمرے پر حملے کی بھی تحقیقات ہونا چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز محفوظ نہیں تو پاکستان کی بیٹیاں اور عورتیں کیسے محفوظ ہو سکتی ہیں؟ لیگی رہنما کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر ان سے معافی مانگی جائے۔ دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے دروازہ توڑ کر گرفتار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان ہر شخص کو چادر اور چار دیواری کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جزائر سے متعلق آرڈیننس سندھ کی سالمیت پر حملہ ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

Read Next

مریم نواز شریف”شیر جوان” فورس کی تشکیل کیلئے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے