• ستمبر 20, 2021

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا

لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا۔

لندن کے ہوٹل میں دلہا جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور ان کے اہل خانہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے سلیمان شہباز، صاحبزادی اور ان کے شوہر علی عمران بھی شامل تھے۔

مریم نواز اور دلہا کے والد کیپٹن (ر) صفدر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ اس موقع پر ہوٹل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں اور مظاہرین میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کسی دھمکی اور تنقید کے باوجود اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کرے گا: چیئرمین جاوید اقبال

Read Next

دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے پر بھی جیل ہوجاتی ہے :ماہرہ خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے