• اکتوبر 19, 2021

مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کی نئی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کیلئے لیگی رہنما مریم نواز کی نئی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مریم نواز کی درخواست پر 2 اعتراضات لگائے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق مریم نواز نے درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی، مریم نواز اپیل میں فریش گراؤنڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لاسکتی ہیں۔

خیال رہے مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلئے نئی درخواست دائر کی۔ لیگی رہنما کے نئے وکیل عرفان قادر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی، ملکی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

1 ارب ڈالر قرض کی قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

Read Next

وفاقی کابینہ کا آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے