• اکتوبر 26, 2020

مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے: شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، مریم نواز کی پیشی پر راولپنڈی سے بھی وینز کرایہ پر لی گئیں، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، انڈسٹری چل پڑی، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے انسداد کورونا کیلئے بہتر حکمت عملی دی، بھارت میں روزانہ 60 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا 17 اگست سے مزید 10 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایم ایل ون تاریخی منصوبہ ہے، اس کا تاریخی افتتاح ہوگا، ایم ایل ون کے افتتاح پر چین سے بڑی شخصیت کی آمد متوقع ہے، ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ وزیراعظم اور آرمی چیف کو جاتا ہے، آئی پی پیز میں بجلی کے نرخ کم ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا یو اے ای اور اسرائیل معاہدے پر دفتر خارجہ کا بیان آچکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیریوں کا بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، ایل او سی کے دونوں اطراف عوام کا احتجاج

Read Next

بھارت میں برسر اقتدار جماعت خطے کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، فیاض الحسن چوہان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے