
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق بڑی درخواست کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کی شادی نجی اور خاندانی معاملہ ہے، میں دوسری ماؤں کی طرح سیاسی بیان بازی کا نشانہ بنے بغیر یہ لمحات منانے کی مستحق ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق کا احترام کریں۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے آخر میں شکریہ بھی لکھا۔
اس سے قبل جنید صفدر کی ایک اور ویڈیو شیئر ہو رہی ہے جس میں وہ معروف صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کا کلام پڑھتے دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں حمزہ اور مریم کو سراہتا ہوں، ہماری جو نجی محفلیں ہوتی ہیں، خاندان بیٹھتا ہے تو اس میں گانے بھی گائے جاتے ہیں۔ مہندی ہے، شادی ہے انہوں نے گایا یہ اچھا لگا۔ نارمل پاکستان ایسا ہی ہے، اس میں کیا اعتراض ہے۔ یہ پرفیکٹلی اوکے ہے۔ ہمارا ان سے سیاسی اختلاف ہے۔
وزیراعلی پنجاب کے ترجمان اظہر مشوانی بھی مریم نواز کے گنگنانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ لکھا کہ شریف خاندان ویڈیو اینڈ ساؤنڈ پروڈکشن میں بہت ترقی کر سکتا ہے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے جنید صفدر کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا تھا کہ جب آپ اپنے نکاح پر خود ہی سٹار ہوں۔
0 Reviews