• اکتوبر 26, 2021

مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہےکہ جنیدصفدرکانام شامل ہونےکی جھوٹی خبرچلائی گئی،نجی چینل فیک نیوز چلانے پر معافی مانگے، اگر نجی چینل نے جعلی خبر پر فوری معافی نہیں مانگی تو میں انہیں عدالت لے جاؤں گی۔

خیال رہے کہ نجی نیوز چینل نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر 5آف شور کمپنیوں کی خبر چلائی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودرھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ‏ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔

فواد چودھری نے سوال پوچھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چمپیئن شپ جاری،41 ممالک کے 50 شوٹرز شریک

Read Next

رمیز راجہ کا بورڈ کے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے