• فروری 28, 2021

مریم نواز بولنے سے پہلے پڑھ لیا کریں:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

کراچی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پناما ٹو بننے جا رہا ہے، مریم نواز بولنے سے پہلے پڑھ لیا کریں، براڈ شیٹ کمیٹی کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت کو نہ لگائیں تو کیا قیوم ملک کو لگائیں، شیخ عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھ رکھا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ سے جو نکلے گا ان کو لپیٹ میں لے گا، پہلے بھی کہا تھا یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، استعفے دیئے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہر ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں جو حشر ان کا ہوا دیکھنے کے قابل تھا، جو مرضی کرلیں آپ کو اقتدار نہیں ملے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر (ن) لیگ ترمیم لائی، فضل الرحمان نے حمایت کی، گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنیوالے کیسے مزار قائد پر بول سکتے ہیں، عمران خان نے جتنا کشمیر کا کیس لڑا، کسی اور نے نہیں لڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ہی کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں، سیاست اپنی جگہ مگر کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے، معیشت بہتری کی جانب ہے، یہ نہیں چاہتے ہم ترقی کریں، عالمی طاقتیں سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف جب جا رہے تھے میں نے ان کے حق میں ووٹ دیا تھا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اوپن سماعت کا کہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

براڈشیٹ معاملے پر تحقیقات ضروری ہیں،مشرف دور میں کیسے اس فرم کی خدمات لی گئیں؟بابر اعوان

Read Next

سٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے