• نومبر 30, 2020

مریم نواز اپنا رویہ درست کرلیں تو علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے،فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز انتخابی جلسوں میں حکومت کے خلاف زہر اگل رہی ہیں، اپنےاداروں، قومی وقار اور تشخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطاق معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنا رویہ درست کر لیں تو علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان کی ضرورت بھی نہ پڑے۔ قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پچھلی حکومت کی طرح خالی خولی دعووں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں حقیقی تبدیلی یہ آئی ہے کہ گزشتہ ادوار میں پسماندہ رہنے والے اضلاع اب ترقی کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

Read Next

علامہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں: عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے