• اکتوبر 27, 2020

مریم نوازنے لاہورکے کھوکھر پیلس میں ایک انڈین سے ملاقات کی:شہبازگل کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لاہور کے کھوکھر پیلس میں انڈین سے ملاقات کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رانا صاحب پوچھ رہے ہیں تو بتا دیتا ہوں کہ میری اطلاع کے مطابق ایک انڈین کے ساتھ جو ملاقات ہوئی وہ کھوکھر پیلس میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد وہ اسی جگہ پر رکی رہیں۔ سگنل ملنے پر وہاں سے نکل کر سیدھی کھوکھر پیلس پہنچیں۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ کو اپنے ٹویٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب! آپ شہباز شریف کے ساتھ ہیں وہ آپ کو یہ نہیں بتائیں گی۔

خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل صاحب! کیا مریم نواز کی ملاقاتیں آپ کی موجودگی میں ہوئیں؟ عمران نیازی اپنی سیاست کے لیے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔ خطرناک حکومتی کھیل کسی کی بہتری میں نہیں ہے۔ (ن) لیگ پر الزام تراشی کرنے والے اپنی کارکردگی کا حساب دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

Read Next

سیف الملوک کھوکھر کی شہباز گل کے الزامات کی تردید، لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے