• نومبر 29, 2021

مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ثاقب نثار کے خلاف جو باتیں پریس کانفرنس میں ہوئیں، وہ توہین عدالت ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو خود متاثرہ ہے وہ بھی ہتک عزت کا دعویٰ کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریٹائرڈ آدمی کی توہین نہیں ہوتی، چاہے ریٹائر ہونے والا چیف جسٹس ہی کیوں نا ہو۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انصار عباسی والا شوکاز نوٹس کیس بھی آپ کے پاس ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ الگ کیس ہے، اس کے ساتھ نا ملائیں، پہلی بات یہ ہے کہ تنقید سے متعلق ججز اوپن مائنڈ ہوتے ہیں، ججز بڑی اونچی پوزیشن پر ہوتے ہیں، تنقید کو ویلکم کرنا چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Read Next

آئی ایم ایف ٹیکسز لگانا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کر دیا: مشیر خزانہ شوکت ترین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے