• ستمبر 19, 2021

مریم اور بلاول آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں: فرخ حبیب

اسلام آباد: فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں، عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن بارے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ، جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیریوں نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کے احترام کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا جال بچائیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام نے دھونس، دھاندلی، الزامات اور تنقید کی سیاست کو زمین بوس کر دیا، مریم اور بلاول گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں، 25 جولائی، تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا، جو اپنی شادیوں پر مودی کو بلائیں، آموں اور ساڑھیوں کے تحائف لیں، حریت رہنماؤں کو نظر انداز کریں، کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کرسکتے، جن لوگوں نے کشمیر کا سودا کیا انھیں آج کشمیریوں نے ووٹ سے  ریجیکٹیڈ  بنا دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

معروف اداکارہ زرنش خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Read Next

پشاور: عید کے بعد بھی مہنگائی برقرار، چینی 110، گھی 240 روپے کلو تک پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے