• نومبر 25, 2020

مریم اورنگزیب کو صبح شام شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا ہے،شہباز گل

اسلام آباد:شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا، اب صبح شام ان کی صحت کے حوالے سے جھوٹ گھڑے جائیں گے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اس سے قبل میاں مفرور کیلئے بھی موصوفہ نے بہترین جھوٹ گھڑے، خرابی صحت کا بہانا کر کے میاں صاحب فرار ہوئے، ملک لوٹنے والے پہلی بار احتساب کے کٹہرے میں ہیں، یہ اور ان کے درباری خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھے تھے، عمران خان نے یاد دلایا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کچھ دن پہلے تک جو انقلاب برپا کر رہے تھے آج بیماری کے پیچھے چھپ رہے ہیں، چوروں اور ٹھگوں کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، شہباز شریف سمیت کرپٹ اشرافیہ کو رسیدیں دینا ہی پڑیں گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری،عمران خان 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

Read Next

کراچی سرکلر ریلوے کیس:سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹسز جاری کردیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے