• مارچ 7, 2021

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج کردیا

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل درآمد کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک دن گزر گیا آپ نے الیکشن کمیشن سے کیس اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، آپ جھوٹے بیانات سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎عمران صاحب 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، ابھی تک آپ نے الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں کی، الیکشن کمیشن میں فوری طور پر درخواست دیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن کی جائے، عوام انتظار کر رہے ہیں، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟۔انہوں نے کہا کہ ‎ فارن فنڈنگ کیس میں 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس عوام کے سامنے لانے کا آج حکم جاری کریں، فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں، میڈیا انتظار کر رہا ہے، آپ کی چوری پر امریکہ میں بھی تلاشی شروع ہوچکی ہے، وہاں بھی غیر قانونی فارن فنڈنگ چھپانے کے لئے وکیل کر چکے ہیں، دنیا کو پتہ چل گیا آپ کتنے بڑے چور ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم نواز کی مزید جائیدادیں سامنے آنیوالی ہیں،شیخ رشید

Read Next

یاسین ملک کی رہائی کیلئے انڈیا پر دباؤ ڈالا جائے، پاکستان کا یو این سے مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے