• جولائی 30, 2021

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:  اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی رہا کرنے یا جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی اور لڑکے سے چھینی گئی رقم ملزمان کے گھر سے برآمد کرلی، ملزمان بلیک میل کر کے لی گئی 11 لاکھ کی رقم بھی واپس کرنے کو تیار ہیں، مرکزی ملزم عثمان مرزا بلیک میلنگ کی رقم لیتا اور سب میں تقسیم کرتا۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا نے بلیک میلنگ کی رقم وصولی کا الزام ماننے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی اور لڑکے کی ویڈیو بنانے والا ملزم ریحان بھی گرفتار ہوچکا، ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی، ملزمان کو شناخت کر لیا گیا، ملزمان کی آڈیو اور ویڈیو کی فارنزک کروانی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جرمنی میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 103 ہوگئی

Read Next

اپرکوہستان بس حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے