• ستمبر 23, 2021

مرد کو افضل بنایا گیا ہے، بس بات ختم: نور بخاری

کراچی:  مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا اور اس معاملے پر بحث فضول ہے۔

رپورٹ کے مطابق نور بخاری نے حال ہی انسٹاگرام سٹوری میں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے دئیے گئے بیانات کی ایک خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا رد عمل دیا ،انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ دین سے دوری اور جدیدیت کے تقاضوں کی وجہ سے ہم مذہبی تعلیمات کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مرد کو افضل بنائے جانے کے معاملے پر بحث نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں قرآن کریم کی ایک آیت کا ترجمہ لکھا جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا گیاہے ۔نور بخاری نے اپنی ایک اور سٹوری میں تنقید کرنے والے افراد کو ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا غصہ کسی اور جگہ جاکر نکالیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چینی ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی مشروط اجازت

Read Next

مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں، فواد چوہدری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے