• اکتوبر 26, 2020

مردم شماری کا عمل جیسا بھی تھا اب مکمل ہوچکا ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مردم شماری سے متعلق درخواست کی سماعت میں جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ مردم شماری کا عمل جیسا بھی تھا اب مکمل ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ میں مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایم کیو ایم کے وکیل صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار آفس نے ایم کیو ایم کی درخواست پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد مردم شماری کے اعداد و شمار سے متعلق درخواست میں ترمیم کردی ہے۔ اس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ مردم شماری کے بعد اب کافی وقت گزرچکا لہٰذا بہتر ہوگا نئی درخواست دائر کریں۔ عدالت نے کہا کہ نئی درخواست دائر کریں جو واضح ہو، مردم شماری پراعتراضات نئی درخواست میں اٹھائے جائیں، مسئلہ صرف آپ کا نہیں دیگر صوبوں کا بھی ہے۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے مردم شماری ڈیٹا کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، درخواست میں نشاندہی کی کچھ علاقوں میں ووٹرزیادہ لیکن آبادی کم دکھائی گئی، درخواست میں مردم شماری میں ہوئی غلطیوں کی نشاندہی کی۔ ایم کیو ایم کے وکیل کے مؤقف پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ مردم شماری کا عمل جیسا بھی تھا اب مکمل ہوچکا ہے، عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک بحریہ اورجنوبی کوریا کی بحریہ کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

Read Next

لاہور ہائیکورٹ نے فیس کی عدم ادائیگی پر بچوں کو نکالنے سے روک دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے