• ستمبر 19, 2021

مردان میں شدید طوفان اور بارش، مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق

مردان:  مردان میں شدید طوفان اور بارش کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور 12 طلباء سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مردان میں موسلادھار بارش سے مدرسے کی چھت گرگئی۔ کئی طلباء ملبے تلے آکر زخمی ہوگئے۔ بالا گڑھی کے علاقہ اخترآباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، چکڑ وپل ہوتی میں بھی مدرسے کی دیوار گرنے سے 8 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی شکار دردانہ بٹ وینٹی لیٹر پر، مداحوں کی صحت یابی کیلئے دعائیں

Read Next

‘برطانیہ کا نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار، ان کا ٹھکانہ جیل ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے