• جون 14, 2021

مردان: شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سے بیوی اور بہن جاں بحق

مردان: مردان میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور بہن کو قتل کر ڈالا، واقعہ گھریلو ناچاقی کے سبب پیش آیا۔

گڑھی کپورہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق علاقہ محب بانڈہ کے رہائشی عباس کی چار سال قبل آمنہ سے شادی ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی تھی۔ درمیانی شب مبینہ طورپر عباس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی آمنہ اور سولہ سالہ بہن منیبہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولہ آمنہ کے والد گل مجید کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عورت مارچ کا اب تک کوئی فائدہ نہیں دیکھا: جویریہ سعود

Read Next

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازم کو جولائی کی تنخواہ نہیں ملے گی: سندھ حکومت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے