• اکتوبر 29, 2020

مراد علی شاہ کی زیر صدارت 18 ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی

کراچی: اٹھارہ ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی، سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے قانون سازی پر بریفنگ دی گئی۔ مراد علی شاہ نے سیف سٹی اتھارٹی کیلئے قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ مشیر قانون نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے قانون سازی پر کام جاری ہے، نئے قانون کی تیاری کیلئے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نیا قانون بننے تک موجودہ قانون کے تحت کرائم کیسز ڈیل کیے جائیں، صرف قانون بنانا کافی نہیں، اس پر عملدرآمد بھی ضروری ہے، سٹریٹ کرائمز کے کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔ مراد علی شاہ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کی۔ اپیکس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں سی پیک کے 12 پروجیکٹس جاری ہیں، 2500 چائنیز کام کر رہے ہیں، چینی عملے کی سیکیورٹی پر 4500 اہلکار تعینات ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مائی بختاور ایئر پورٹ کو فعال کرنے کیلئےایم او یو سائن کیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

Read Next

کراچی کیلئے خوشخبری: سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے