• نومبر 25, 2020

مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد، خود کلیئر نہیں،شہباز گل

اسلام آباد:شہباز گل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد، خود کلیئر نہیں، آپ دونوں طرف نہیں کھیل سکتے، منافقت بند کریں، جب جرم ہوا تو پھر کارروائی پر کس بات کی دہائی ؟ پورا سچ بولیں اور مانیں خود ایف آئی آر درج کرائی ہے۔  معاون خصوصی شہباز گل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سے بات واضح ہوگئی، مراد علی شاہ صاحب کی باتوں میں تضاد ہے، یہ بات بھی واضح ہے پولیس نے قانون کے مطابق کام کیا، وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا ان کی پولیس کا کام ہے، چند شرپسند لوگ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے، جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کو الفاظ نہیں مل رہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کچھ شرپسند لوگ ہیں، دونوں پارٹیوں کے شر پسند اداروں کو ہر معاملے میں گھسیٹتے ہیں، وزیراعلیٰ تسلیم کر رہے ہیں جرم ہوا، اگر جرم ہوا تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کر رہے، لوگوں کی نجی زندگی میں دخل نہ دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری وفاقی وزیر ملوث،انکوائری مکمل ہوگی،وزیر اعلیٰ سندھ

Read Next

اپوزیشن بشریٰ بی بی بارے اپنی غلاظت بند کرے، فیصل واوڈا کی وارننگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے