• اکتوبر 31, 2020

مراد علی شاہ کا سکھر بیراج کا دورہ، متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

سکھر:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سکھر بیراج کا دورہ کیا، آبپاشی حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آبپاشی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو کے مقام پر اس وقت اونچے درجے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں جہاں حفاظتی بندوں کو خطرہ ہے وہاں ان کی مرمت کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اے آئی جی کو حفاظتی بندوں کی نگرانی پر مامور عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں وزیراعظم کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، 136 افراد بارشوں میں جاں بحق ہوئے، آج وزیر اعظم کو خط بھی لکھ دوں گا، 23 لاکھ لوگ 20 اضلاع میں بارشوں سے متاثر ہوئے، ہر جگہ جا رہا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی تین دن کے لئے دورے پر نکل رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب کو مرتضیٰ کذاب کا لقب دے دیا

Read Next

حکومت کو گھر بھیجنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے