• اکتوبر 22, 2021

‘مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ، امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں’

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحدراستہ ہے، امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، جانتے تھے افغان مسئلے کا کوئی فوج حل نہیں، سوال یہ ہے امریکا طالبان کو کب تسلیم کرے گا۔

وزیراعطم عمران خان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امن کیلئے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق ہمسایہ ممالک سے بات چیت جاری ہے، ہمیشہ کہا افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ امریکا طالبان کو کب تسلیم کرے گا ؟ افراتفری پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان افغان عوام کو ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی تاریخ کا قریبی تعلق ہے، افغان سرحد کے دونوں اطراف پشتون قبائل قیام پذیر ہیں، افغانستان نے کبھی بیرونی طاقتوں کو قبول نہیں کیا، 2011 میں جنرل کیانی نے صدر اوباما سے ملاقات کی تھی، جنرل کیانی نے اوباما کو بتایا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، کسی بھی مسئلے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جعلی خبریں پھیلانے پر بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی: فواد چودھری

Read Next

مایا علی نے اپنی تکلیف دہ زندگی سے پردہ اٹھا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے