• مئی 24, 2022

مدینہ منورہ تنہاسفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار

سعودی عرب کاشہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

یہ مطالعہ ایک معروف ٹریول انشورنس ویب سائٹ انشورمائے ٹرپ نے کیا تھا۔جرائم کی شرح کم ہونے کی وجہ سے مدینہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔

شہر کی حفاظتی فہرست دس اعشاریے پر مبنی ہے۔ جن میں خواتین کا تنہا سفر کرتے وقت تحفظ کا احساس، جرائم میں کمی، ضرورت مند خواتین کو مدد فراہم کرنا، اور خواتین کا احترام شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ ان اعشاریوں کی بنیاد پر 10میں سے 10پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

اس سروے کے مطابق تھائی لینڈ کا شہرچیانگ مائی دوسرا اور دبئی خواتین کے لیے تیسرا محفوظ ترین شہر ہے۔ جبکہ بھارتی شہردہلی آخری پانچ میں ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں 26 لاکھ طلبا کو اسکالر شپس دیں گے، فرخ حبیب

Read Next

افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے،وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے