• اکتوبر 24, 2020

مخدوم امین فہیم کے بیٹے جلیل الزمان پلی بارگین کرکے رہا،10سال کیلئے نااہل

حیدر آباد کی احتساب عدالت نے سابق تعلقہ ناظم ہالا مخدوم جلیل الزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی، ملزم کو دس سال کے لئے نااہل قرار دیتے ہوئے آزاد کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جلیل الزمان کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب نے گزشتہ دنوں کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ نیب کے افسران اور اہلکاروں نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں نیب کے تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی کہ ملزم نے اپنے ماتحت کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپس کر دیے ہیں۔ نیب نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کئے جانے کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے پر احتساب قانون کے مطابق ملزم مخدوم جلیل الزمان کو دس سال کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ نیب رپورٹ کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کو رہا کر دیا۔ ملزم کی آزادی کے بعد ان کے دوستوں اور احباب نے مبارکبادیں پیش کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کی جانب سے وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے،شہزاد اکبر

Read Next

سانحہ بلدیہ کیس،سزا یافتہ مجرموں نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے