• اکتوبر 26, 2020

مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین کی تنقید برائے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں، ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، شعبدہ بازی کا دور گزر چکا، لوٹ مار کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی، پروپیگنڈہ کرنیوالے شفاف پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا الزامات لگانے والے پیچھے رہ جائیں گے، نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، سازشی عناصر ناکام تھے، ناکام ہیں اور ناکام رہیں گے، 2 برس قبل شروع ہونے والے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سٹیزن پورٹل: ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Read Next

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس: سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی ضمانت مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے