• مئی 23, 2022

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کر دی

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پنجاب میں قصور، سانگلہ ہل، صفدر آباد، بھلوال اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، مری اور گلیات میں بادل برسیں گے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاک آسٹریلیا ٹیموں کا آج شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ

Read Next

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا، 80 سے اراکین کے دستخط

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے