• دسمبر 8, 2021

محکمہ ماحولیات کی نااہلی، لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا: پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے لاہور کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آنے کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

تحریک التواء کے متن میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا، ماہرین کے مطابق صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، فصائی آلودگی کے حوالے سے اگر فوری ایکشن نہ ہوا تو حالات مزید گمبھیر ہوں گے۔

متن میں مزید کہا گیا کہ شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 372 ریکارڈ کیا گیا، جس سے دل، پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، فضائی آلودگی سے ہر سال عالمی سطح پر لاکھوں انسانوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریلین ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Read Next

پاک بحریہ: وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے