
محکمہ صحت پنجاب کے افسران اور ملازمین کو جعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے افسران کو ٹیلی فون کالز کرکےڈاکٹرز اور نرسز کے تبادلوں کے لیے سفارش کی جاتی رہی ہے۔
ان تبادلوں کی سفارشوں کے لیے سرکاری لینڈ لائن نمبرز استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جب کہ رکن صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیٹر ہیڈ اور پیڈ بھی استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ افسران سے جعلی ٹیلی فون کالز پر رشوت بھی مانگی جارہی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے تمام اضلاع کے افسران کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نےجعلی ٹیلی فون کالز اور لیٹرز کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں سے بھی مدد طلب کرلی ہے
Tags: 92 news headlines a1 tv a1tv a1tv pakistan breakin news breaking news latest news pakistan news