• اکتوبر 22, 2021

محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملزکے درمیان ڈیڈلاک ختم، ہڑتال کی کال واپس

لاہور: محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی جبکہ پنجاب حکومت نے گندم اجرا پالیسی کی شرائط مان لی ہیں۔

سرکولیشن سمری کے ذریعے متنازع سرکاری ریلیز پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ آج سے ملز کو نئی پالیسی کے تحت کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق فلور ملز کو آبادی کے تناسب کی بجائے فی رولر باڈی کوٹہ بنچ مارک 12 بوری فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے کی شرح قائم رہے گی، سرکاری گندم میں سے 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 18 فیصد چوکر تیار ہو گا۔ دوسرے اضلاع سے 25فیصد کوٹہ اٹھانے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ گرائنڈنگ چارجز کا معاملہ کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے جو مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے: خاندانی ذرائع

Read Next

مہنگی ایل این جی اورخام تیل معیشت کیلئے بڑا خطرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے