• جولائی 28, 2021

محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکلوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

لاہور:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیا، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں خواجہ سرائوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا تجربہ کامیاب رہا ، اب اسے پورے صوبے میں پھیلائیں گے ۔

 رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے گفتگو میں کہا کہ محکمے کو رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی ،تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیئے بغیر سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک گاڑیوں کو ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت دی جا رہی ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیومیٹرک طریقے سے ہوگی، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 233 سے بڑھ گئی

Read Next

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 40 جانیں چلی گئیں، 1037 نئے مریضوں کا اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے