
لاہور سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ گوہر لیاقت کی بلے بازی نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
6 سالہ گوہر لیاقت اس شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ کرک انفو نے اس ننھے بلے باز کی ویڈیو شیئر کی تو اس کی شہرت عالمی سطح تک پہنچ گئی۔
سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف بھی لیاقت گوہر کا حوصلہ بڑھانے اور بیٹنگ ٹپس دینے اس چھ سالہ بچے کے پاس پہنچ گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں محمد یوسف نے لیاقت گوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور انہیں بیٹنگ ٹپس دینے کی ویڈیو شیئر کی۔
محمد یوسف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کل اس بچہ کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سے ملنے گیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی مجھے 6 سال سے بھی چھوٹا لگا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ اللہ نےاس کو بےپناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ اللہ اس کو کامیاب کرے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی لیاقت گوہر کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا تھا ’اگلا بابر اعظم تیار ہو رہا ہے۔ ماشااللہ۔
0 Reviews