• اگست 2, 2021

محمد یوسف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سخت قرار دے دی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلئے تیاری کراچی میں زور و شور سے جاری ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا کراچی میں کیمپ کا جمعے کو تیسرا روز تھا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچ سنیریو پریکٹس جاری ہے۔

اس موقع پر لیجنڈری بیٹسمین اور کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز آسان نہیں ہو گی قومی ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے یہ سیریز چیلنجنگ ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اپنا تجربہ کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور خامیوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں ڈیوک بال سے کھیلیں گے اسلئے میچ سنیریو پریکٹس سے سیریز میں مدد ملے گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر عتیق الزماں کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں کھڑے رہنے کی پریکٹس کرائی ہے کیونکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی پچز ایک جیسی ہیں امید ہے کہ اس کا فائدہ ہو گا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے اس سیریز میں بھی فتحیاب ہونا چاہتا ہوں، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کے آنے سے فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ مزید مضبوط ہوا ہے امید ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں مایوس نہیں کرینگے۔ عباس کا کہنا تھا کہ وہ سخت محنت کر رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے ۔ تربیتی کیمپ سے کارکردگی میں نکھار آیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

Read Next

2 مرتبہ 3 ون ڈے اننگز میں 340 رنز، فخر پہلے پاکستانی پلیئر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے