• ستمبر 26, 2021

محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

کیویز کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر دوسرے مرحلے کی ٹیسٹنگ کا نتیجہ توقعات کے برخلاف ثابت ہوا،سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا البتہ دیگر تمام کھلاڑیوں کے رزلٹ منفی آئے ہیں جو آج سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن شروع کررہے ہیں ،ٹام لیتھم کی زیر قیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی جسے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف سیریز کا خاتمہ کر کے ٹام لیتھم کی زیر قیادت کل اسلام آباد پہنچے گی جہاں اسے 17ستمبر سے 3 اکتوبر تک تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ اسے ولیمسنِ بولٹ،کائیل اور لوکی کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Read Next

ایل پی جی کی سلنڈر میں منتقلی غیر قانونی ,دکانیں سیل ,کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے