• جون 24, 2021

محمد عامر کی انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کی سختی سے تردید

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کروں گا۔

 رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران محمد عامر نے انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ چھوڑ دی ہے اور میں کسی دوسرے ملک کی نمائندگی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ایسی افواہیں کیسے پھیلا دیتے ہیں، انہیں کون یہ بتاتا ہے کہ میں کل ہی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے جارہا ہوں اور یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ۔ اس قسم کا کچھ نہیں ہو رہا۔

محمد عامر نے کہا کہ میری اہلیہ انگلینڈ سے ہیں اس لئے میرے پاس وہاں کا ریزیڈنس کارڈ ہے ۔ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو کھلاڑیوں کے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں لوگ مجھ سے پاسپورٹ کیوں نکلوانا چاہ رہے ہیں، میرے پاس صرف رہائشی کارڈ ہے اور اگر مجھے برطانوی پاسپورٹ مل بھی جائے تو یہ میرا حق ہے کیونکہ میری اہلیہ اور بچے برطانوی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ وزیر اعظم کا کوئی کارنامہ نہیں: بلاول بھٹو

Read Next

یونان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 5 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل کر راکھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے