• جولائی 30, 2021

‘محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کیلئے دروازے کھلے ہیں’

لاہور:  مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شاہنواز دھانی کی پرفارمنس متاثر کن ہے، محمد عامر ناقص کارکردگی پر ڈراپ ہوئے، ٹیم میں انٹری کے لیے دروازے کھلے ہیں، کورونا ایس او پیز کی وجہ سے دورہ انگلینڈ کیلئے پہلے سکواڈ کا اعلان کرنا پڑا۔

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ٹیم کا معیار کافی بہتر ہے، ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، گراس روٹ لیول سے آنیوالے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر بہت کام کرنا پڑتا ہے، ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے پہلے اچھی پرفارمنسز دیں، پی ایس ایل میں کچھ ڈاؤن ہیں، امید ہے کم بیک کریں گے، کسی بھی اچھے پرفارمر کو دورہ انگلینڈ کے لیے غور کریں گے، دورہ انگلینڈ میں پریکٹس میچز میں تیاریوں کی کوشش کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی

Read Next

سندھ میں پرائمری سکول 21 جون سے کھولنے کا فیصلہ، پارکس 28 جون سے اوپن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے