• مئی 25, 2022

محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کی کہ 24 فروری کو فاٹف اجلاس سے قبل میڈیا کے خلاف تازہ دھاوا پاکستان کے لئے عالمی سطح پر مزید مشکلات اور رسوائی کے مترادف ہے۔ مہنگائی، معاشی تباہی اور دیگر سنگین قومی مسائل سے نمٹنے کے بجائے، تنقید اور سوال کرنے والوں سے نمٹنا بدترین حماقت ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پرایف آئی اے نے سینئرصحافی اورتجزیہ کارمحسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دوران گرفتاری محسن بیگ اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ محسن بیگ نے ایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ بھی کردی۔ جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ محسن بیگ کےخلاف دہشتگردی اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔

Read Previous

رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے، مشیر تجارت

Read Next

تنقید سننے کا حوصلہ نہیں تو سیاست کرنا چھوڑ دیں، آصف زرداری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے