• ستمبر 19, 2021

محرم، سیاسی سرگرمیاں: آزاد کشمیر حکومت کی پاکستان سے فوج تعینات کرنے کی درخواست

مظفر آباد:  مظفر آباد میں کشمیر پریمئیر لیگ کا آغاز، محرم اور سیاسی سرگرمیاں کی سکیورٹی کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔

 آزاد کشمیر میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔ سمری کے تحت پاک فوج، بم ڈسپوزل یونٹ، سنائفر ڈاگز موبائل جیمرز بھی بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گئی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق چار کے تحت وفاق رینجرز بھی تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔ سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پاک فوج، رینجرز کی خدمات مانگی ہیں۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے، اس صورتحال کے تناظر میں کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج، رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں۔ سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔ سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی بار با اثر بدعنوان عناصر پر ہاتھ ڈالا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Read Next

ویکسین نہ لگوانے والے جینیفر اینسٹن کی زندگی سے بے دخل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے