• جون 14, 2021

متھیرا کا فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد: اداکارہ اور میزبان متھیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ملک فلسطین سے کوئی متاثرہ بچہ یا بچی گود لے سکیں اور اسے ماں کا پیار اور گھر کا تحفظ دے سکیں ۔ اداکارہ نے اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ اگر ان میں سے کوئی بھی فلسطینی بچے کو گود لینے بارے آگاہی رکھتا ہے وہ انہیں ذاتی طور پر ان کے انسٹا اکاؤنٹ پر میسج کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کولمبیا میں حکومت مخالف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

Read Next

پاکستان سپر لیگ 6 کےبقیہ میچزابوظہبی میں کرانےکی منظوری مل گئی، پی سی بی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے