• جنوری 19, 2022

متحدہ عرب امارات کا پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

دبئی: یواے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر کیلئے سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.8 درہم سے کم کر کے 2.77 درہم کر دی گئی ہے جبکہ سپیشل 95 پٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کر کے 2.66 درہم ہو گئی ہے۔

مزید برآں ای پلس 91 پٹرول آئندہ ماہ 2.61 درہم فی لٹر کی بجائے صارفین کو 2.58 درہم فی لٹر ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2.81 درہم کی بجائے 2.77 درہم فی لٹر وصول کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں، صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل

Read Next

چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی واٹرسپلائی سکیم کے فور پراجیکٹ کا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے