• ستمبر 20, 2021

متحدہ عرب امارات کا فضا سے پانی حاصل کرنے کا منصوبہ

متحدہ عرب امارات نے فضا سے پینے کے قابل پانی حاصل کرنے کیلئے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا کے سخت ترین موسموں میں سے صرف مشرق وسطیٰ اور افریقہ ایسے خطے  ہیں جہاں پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

پانی حاصل کرنے کے لیے فضا میں شمسی توانائی سے چلنے والے جنریٹرلگائے جائیں گے۔ ان  فضائی جنریٹرز کی مدد سے  روزانہ 6700  لیٹرز پانی حاصل کیا جا سکے گا۔

یہ فضائی جنریٹرز متحدہ عرب امارات کے شہر مسدار کی فضا میں نصب کیے جائیں گے۔ مسدار میں87ہزار777 سولرپینلز54 ایکڑ پر لگائے جائیں گے جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی اضافی پینلز لگائے جائیں گے۔

یہ  سولر پینلزجنریٹر کے بڑے  پنکھوں کی وجہ سے  ماحول میں موجود نمی کو حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ جنریٹر کے بڑے پنکھے نم ہوا سے بھرے پائپ مائع کولینٹ کے ساتھ  تب تک  گھومتے ہیں جب تک وہ مائع میں تبدیل نہ ہو جائے۔

بعد ازاں پانی کو فلٹر کر کے  عوام  کو پینے کا صاف  پانی فراہم کیا جائے گا۔

یہ پروجیکٹ امریکی واٹر ٹیکنالوجی فرم اکوووم کے زیر اہتمام ابوظہبی کے شہر مسدار اور خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کو تیار ہیں، فواد چوہدری

Read Next

بھارت میں دلت لڑکی کے گینگ ریپ ، قتل اور لاش کو جلانے کیخلاف احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے