• جولائی 28, 2021

مایوس نہیں ہوتی، ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہوں: ریشم

لاہور: فلم اور ٹی وی سٹار ریشم نے کہا ہےکہ میں اپنی کامیابیوں پر خوش ، ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہوں اور مایوس نہیں ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اسکی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹ کا برا حال ہو چکا، بورڈ کو احساس نہیں: عاقب جاوید

Read Next

دلیپ کمار نے خود کو مخصوص اداکاری تک محدود رکھا: نصیر الدین شاہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے