• جون 22, 2021

مایا علی کے عشق میں پاگل تھا: احد رضا میر

کراچی: اداکار احد رضا میر کا کہنا ہے کہ زندگی کے بیتے دنوں میں وہ مایا علی کے عشق میں پاگل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے ، یہ انٹرویو احد رضا میر نے سجل علی سے شادی سے پہلے دیا تھا جس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کو کونسی اداکارہ پسند ہیں، احد رضا میر نے پہلے نام لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تاہم بعد میں کہا کہ میں مایا علی کے عشق میں پاگل تھا تاہم جب ان سے ملاقات ہوئی تو مایا سے مل کر بے حد متاثر ہوا۔

واضح رہے کہ احد رضا میراور مایا علی ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جبکہ سجل علی کے ساتھ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوگل پر 41 ارب روپے کا جرمانہ

Read Next

نئے ڈراموں کا 80 کی دہائی کے ڈراموں سے موازنہ ناممکن: مہربانو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے