• جون 22, 2021

مایا علی کی رات کو گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا۔

مایا علی جو نا صرف ایک ذہین اور قابل اداکارہ ہیں بلکہ اچھی کرکٹ بھی کھیل لیتی ہیں جس کا اندازہ ان کے حالیہ ویڈیو کلپ سے لگایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف اسپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔

مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ میں 24 گھنٹے کورونا ویکسینیشن کی سہولت میسر

Read Next

اداکارہ اریبہ حبیب کو بھارتی فلم کا ٹریلر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے