• ستمبر 23, 2021

ماہرہ نے آمدن بارے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی

کراچی: سپر سٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آمدن بارے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کو حقیقت سے آگاہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔

اداکارہ نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ میں کیا کرتی ہوں، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار بتانے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

16 سال کی عمر میں وزن 75 کلو تھا جو کم کیا: آئمہ بیگ

Read Next

عاطف اسلم ڈرامہ انڈسٹری میں بھی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے