• جولائی 30, 2021

ماہرہ خان کی 5 سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی

لاہور:  ماہرہ خان کی 5سال بعد ٹی وی سکرین پر واپسی ہوگی، ڈرامے کی کہانی معروف رائٹر عمیرہ احمدکے قلم سے صفحہ قرطاس پر اتری ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ سکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ماہرہ خان اپنی اگلے پراجیکٹ میں ‘مہرین ’ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات بول فلم سے کی تھی جو خاصی کامیاب رہی ، اس کے علاوہ بن روئے، منٹو، ہو من جہاں ، رئیس، پنجاب نہیں جاوں گی اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکارہ نے جاندار کردار نبھائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا، پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر 14سالہ لڑکی کو سزا

Read Next

کورونا کی چوتھی لہرکے واضح آثار،پاکستان میں وائرس کی بھارتی قسم پھیلنےکا خدشہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے