• جون 24, 2021

ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری

پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کے بعد اب بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں انٹری کرنے کو تیار ہیں۔

 کے مطابق ہم انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ہم  سفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والی سپر اسٹار ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی۔

رپورٹس کے مطابق مائرہ خان زی ٹی وی کے نئے ڈرامے ‘یار جولا ہے’ میں نظر آئیں گی جو 12 قسطوں پر مشتمل ہے۔ پہلی قسط میں  ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی گڑیا پڑھیں گی۔

یار جولا ہے میں پاکستان اور بھارت کے معروف شاعروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان میں گلزار، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، منشی پریم چند وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جس میں ان کی ادکاری کے جوہر اور حسین اداوں کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

Read Next

قمر زمان اور چوہدری منظور سمیت پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران مستعفی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے