• اکتوبر 22, 2021

ماہرہ خان جنسی اور گھریلو تشدد کیخلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف ‘کامن ویلتھ’ کی مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا پھر باقاعدہ اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ہم اس بارے میں جتنی زیادہ بات کرتے ہیں خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے ۔

ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے ۔اداکارہ ماہرہ خان ‘کامن ویلتھ’ ممالک کی ‘جوائن دی کورس’ مہم کا حصہ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے کے اندرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کر دی گئی

Read Next

‘شیم آن سندھ حکومت’، پورا کراچی گند سے بھرا ہے: چیف جسٹس گلزار احمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے